آداب ‏اپنائیں ‏زندگی ‏خوشگوار ‏بنائیں

اسلام بہت خوبصورت دین ہے ہمیں ہر چیز کے آداب سیکھاتا ہے

اس لیے جب کسی سے مدد طلب کرنی ہو تو بھی آداب کو اپنایا جاتا ہے 

پیار سے محبت سے بات کی جاتی ہے دوسرے کا احساس کیا جاتا ہے 

نانی امی کہا کرتی تھی کہ بیٹا دوسروں سے مدد لینے کا بھی طریقہ ہوتا ہے وہ بتاتی تھی کہ ہمارے زمانے میں جب کسی سے کچھ سیکھنا ہوتا تھا تو ایسے کسی سے جا کہ نہیں کہہ دیتے تھے کہ یہ بتا دیں وہ سیکھا دیں بلکہ ان کے گھر کا کام ان کے ساتھ مل کر کر دیتے تھے تاکہ انکا گھر کا کام آدھے وقت میں مکمل ہو جائے اور باقی آدھے وقت میں وہ ہماری مدد کر دیں   

تو ہمیں بھی دوسروں کے کاموں میں مدد کرنی چاہیے تاکہ باقی وقت میں وہ ہماری مدد کردیں 

اگر یہ نہیں کر سکتے تو کم از کم دوسرے کی مصروفیت کا خیال کریں 

اگر وہ بھول جائیں تو بنا موڈ دیکھائیں دوبارہ یاد کروا دیں

دین کا کام کرنے والوں کو بھی یہ آداب سیکھنے کے ضرورت ہے 

کیونکہ دین کا کام اللہ کی رضا پانے کے لیے کیا جاتا دوسروں کو برا محسوس کروانے یا احسان جتلانے کے لیے نہیں

🖋️ سدرہ اشفاق

Comments

Popular posts from this blog

جہاں پرواہ نہیں اس راہ کی چاہ کبھی مت کریں

نفرت نہیں محبت کیجیے

صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لینا ضروری ہوتا ہے