مزاج ‏آدم

اکثر لوگ کہتے ہیں جو کہا وہ صحیح یا غلط اس پر ڈٹ جاؤ

ایسا کرنا ایک اچھے انسان اور مسلمان کو زیب نہیں دیتا

صحیح بات ہے تو ڈٹ جانے میں کوئی بُری بات نہیں

لیکن اگر غلط بات کہی ہے تو بھی اس غلطی کو تسلیم کرکے اصلاح کرنی چاہیے 

اگر کوئی آپ کو غلط پہ ڈٹ جانے کو کہتا ہے تو وہ آپ کا سب سے بڑا دشمن ہے

ابلیس بھی اپنی غلطی پر ڈٹ گیا تھا خود کی اصلاح نہیں کی غلطی کو تسلیم نہیں کیا تو دھتکار دیا گیا

ایک مسلمان ہوتے ہوئے ہمیں ایسا نہیں بننا بلکہ جب جہاں کچھ غلط کہہ دیں فوراََ معذرت کر کے خود کی اصلاح کر لیں

🖋️ سدرہ اشفاق

Comments

Popular posts from this blog

جہاں پرواہ نہیں اس راہ کی چاہ کبھی مت کریں

نفرت نہیں محبت کیجیے

صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لینا ضروری ہوتا ہے