جہاں پرواہ نہیں اس راہ کی چاہ کبھی مت کریں

کبھی کبھی ہم ایسی جگہ بھٹک رہے ہوتے ہیں 

جہاں ہمارے لیے کچھ بھی نہیں ہوتا

یہ جاننے کے باوجود کہیں نہ کہیں انتظار ہوتا ہے

کہ شاید ہماری کوئی کوشش تھوڑی تو جگہ بنا دے

ہمیں کوئی مقام دلا دے

یہ محض ایک فریب ہوتا ہے اور تکلیف بھی 

اپنی جگہ بنانے کی خواہش میں خود کو ہر دن تکلیف نہیں دیتے

نہ چاہتے ہوئے بھی وہاں سے جانا ہوتا ہے

مانا کہ خواہش ہے کوشش بھی کی 

مگر خود کو تکلیف تو مت دیں 

کوئی اور ایسی جگہ موجود ہے 

جہاں آپ کو قبول بھی کیا جائے گا

اور آپ کو عزت بھی دی جائے 

ایک بار جب اپنی اصل جگہ تلاش کر لی 

تو دوبارہ کبھی کسی اور جگہ کی خواہش نہیں رہے گی

حقیقت سےمنہ نہیں موڑ سکتے 

اصل سے فرار نہیں ہے 

بس پہلا قدم اٹھانا مشکل ہوتا ہے

بھاگنا چھوڑ دیں اور اپنا اصل مقام پہچانیں 

🖋️ سدرہ اشفاق

Comments

Popular posts from this blog

نفرت نہیں محبت کیجیے

خوش ‏کیسے ‏رہا ‏جائے؟

اللہ ‏پر ‏بھروسہ