Posts

Showing posts from 2018

آزمائش اور بھروسہ

Image
بعض اوقات اللہ پاک آپ کو ایسے لوگوں سے ملواتا ہے جنہیں آپ اپنا ہمدرد یا خیر خواہ سمجھ بیٹھتے ہیں دراصل جب وہی لوگ آپ کے انتہائی مخلص ہونے کے باوجود آپکو دکھ کی اس آگ میں جلتا ہوا چھوڑ دیتے ہیں جسے بجھانے میں آپ زندگی اور موت کی کشمکش سے دوچار ہو جاتے ہیں وہ وقت بڑا کٹھن ہوتا ہے جب آپ اکیلے اُن لمحات کو جھیل رہے ہوتے ہیں نہ کسی سے کہہ سکتے ہیں اور نہ ہی چیخ چیخ کر رو سکتے ہیں وہ درد کی کیفیت ایسی ہوتی ہے جو شاید زندگی میں ہی موت کا مزہ چکھا جاتی ہے بس وہی وقت ہوتا ہے جب اللہ اور آپ کا تعلق مضبوط ہو جاتا ہے اللہ آپ کو دیکھتا ہے آزماتا ہے کہ میرے بندے کو مجھ پر کتنا بھروسہ ہے جب ایک انسان پر ہم بھروسے کے پُل قائم کر سکتے ہیں اور ایک عرصہ اس انسان پر اندھا بھروسہ کرتے ہیں اسکی خامیوں کو نظرانداز کر کے اسکا ساتھ نبھاتے ہیں تو اللہ تو ہمارا پالنے والا ہے اس پر بھروسہ کرنے میں کیوں ہچکچاتے ہیں وہی تو ہے جو درد کی دوا دے سکتا ہے وہی تو ہے جو سارے غم مٹا سکتا ہے ہمارا درد اس رب کی طاقت کے آگے اس کے فضل کے آگے زرہ برابر بھی نہیں ہم اور ہماری اوقات مٹی کے سوا کچھ نہیں.....

رشتوں کی اساس

Image
خون کے رشتے ایسے رشتے ہیں جن میں اللہ نے کشش رکھ ہے..... ان میں ہمارا کوئی اختیار نہیں ہوتا..... نہ ہی ہم اپنی مرضی سے ردو بدل کر سکتے ہیں..... صرف ایک کام کر سکتے ہیں کہ رشتوں کو جوڑ کے رکھے..... وہ حقوق جو اللہ نے مقرر کر دئیے ہیں انہیں ادا کرے..... رشتے جوڑ کے رکھنا انہیں سنبھالنا ہی تو مشکل کام ہے... جبکہ رشتے توڑنا اور بکھیرنا تو بہت آسان ہے..... جو انسان رشتے نبھانا سیکھ لے اُس کے لیے دنیا کا کوئی بھی کام مشکل نہیں رہتا..... رشتوں کو جوڑ کے رکھنے کے لیے جو چاہیے وہ ہیں                   "پیار, شفقت اور احساس" اور وہ چیزیں جو رشتوں میں کڑواہٹ گھول دیتی ہے وہ ہیں                      "مطلب,لالچ اور حسد"                      

رشتے

Image
رشتے بھی بہت عجیب ہوتے ہیں..... کبھی تو اپنے ہو کے بھی بہت بیگانےاور کبھی کبھار  بیگانے ہو کے بھی اپنے بن جاتے ہیں..... رشتوں میں تو صرف احساس کی ضرورت ہوتی ہے..... جو رشتوں کو پیار سے سینچ کے تناور درخت بنا دیتا ہے..... جسے کوئی بھی اندھی طوفان اکھاڑ نہیں سکتے..... جبکہ دوسری جو رشتے محض مطلب کے لئے جڑے ہوتے ہیں..... وہ ایک دن اپنی موت خود ہی مر جاتے ہیں..... پھر اس سے فرق نہیں پڑتا کے رشتے خون کے تھے یا دل کے.....