Posts

Showing posts from July, 2021

مزاج ‏آدم

Image
اکثر لوگ کہتے ہیں جو کہا وہ صحیح یا غلط اس پر ڈٹ جاؤ ایسا کرنا ایک اچھے انسان اور مسلمان کو زیب نہیں دیتا صحیح بات ہے تو ڈٹ جانے میں کوئی بُری بات نہیں لیکن اگر غلط بات کہی ہے تو بھی اس غلطی کو تسلیم کرکے اصلاح کرنی چاہیے  اگر کوئی آپ کو غلط پہ ڈٹ جانے کو کہتا ہے تو وہ آپ کا سب سے بڑا دشمن ہے ابلیس بھی اپنی غلطی پر ڈٹ گیا تھا خود کی اصلاح نہیں کی غلطی کو تسلیم نہیں کیا تو دھتکار دیا گیا ایک مسلمان ہوتے ہوئے ہمیں ایسا نہیں بننا بلکہ جب جہاں کچھ غلط کہہ دیں فوراََ معذرت کر کے خود کی اصلاح کر لیں 🖋️ سدرہ اشفاق

Actions speak louder than words

Image
کسی بھی تبدیلی کا آغاز خود سے ہوتا ہے جب تک خود اپنے عمل سے ثابت نہیں کریں گے دوسروں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ہر عید پر دوسروں کو کہتے ہیں حسد ، بغض ،نفرت اور منفی جذبات کی قربانی کیجیئے  تو کیوں نہ اس عید پہ یہ عمل خود سے شروع کریں تاکہ لوگ ہمارے الفاظ سے زیادہ ہمارے عمل سے نصیحت لیں Actions speak louder than words ہر بار دوسروں کو نصیحت کرتے رہے اور خود کو بھول گئے تو دوسرے بھی اپنے لیے کبھی نہیں سنیں گے بلکہ کسی اور کو سنانے کے لیے سنیں گے  🖋️ سدرہ اشفاق

امید، ‏دعا ‏اور ‏بھروسہ

Image
ناممکن لگتا ہے اور سوچتے ہو کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ اللہ کے لیے تو کچھ بھی ناممکن اور مشکل نہیں اس کے پاس تو تمام خزانے ہیں  اور ذرا سوچو پہلے کبھی جب کوئی کام تمہیں نا ممکن لگا تو کس نے اسکو ممکن بنایا کس نے اِسے تمہارے لیے آسان بنایا۔۔۔۔ اللہ نے تو ابھی بھی اللہ تمہارے پاس ہے تمہارے ساتھ ہے اس پر بھروسہ رکھو  🖋️ سدرہ اشفاق

دوسروں ‏کے ‏ساتھ ‏اچھائی

Image
اگر آپ دوسروں کے ساتھ اچھائی اس لیے کر رہے ہیں کہ  وہ آپ کی واہ واہ کریں ، آپ کی اچھائی کو سراہے  آپ کو سر آنکھوں پر بیٹھائیں تو ایسا اس زندگی میں ممکن نہیں ہے آپ کی وہی اچھائی آپ کی برائی بن جائے گی جس سے آپ کو تکلیف بھی ہوگی لیکن اگر آپ کسی کے ساتھ اچھائی اس لیے کریں کہ یہ میرے رب کا حکم ہے اور وہی اسکا بہترین اجر دے گا تو یقین جانے اس سے نہ تو کبھی دکھ ہو گا  نہ ہی کوئی پچھتاوا  🖋️ سدرہ اشفاق

زندگی ‏کو ‏جینا ‏سیکھیں

Image
زندگی جینے اور گزارنے میں فرق ہوتا ہے اور ہم سب زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ زندگی جینا تو ہم نے سیکھا ہی نہیں  بچپن سے لیکر بوڑھے ہونے تک سب اسی طرح زندگی گزار ہی تو رہے ہیں تو ہم بھی وہی کر رہے ہیں تبھی تو ہر کوئی ناخوش نظر آتا ہے  اگر ہم زندگی جینا سیکھ جائیں تو شکائتیں کم ہو گی اور ہر پل خوشگوار ہو گا 🖋️ سدرہ اشفاق

ہر ‏غلطی ‏ایک ‏سبق

Image
اگر اچھا کام کرنے کی کوشش میں غلطی ہو جاتی ہے تو پریشان نہ ہوں ہم انسان ہیں اور غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں کچھ اچھا کرنے کی کوشش میں غلطی کرنا کچھ بھی نہ کرنے سے بہتر ہے ہم گرے گے پھسلیں گے لیکن کبھی بھی غلطی کے ڈر سے کوشش کرنا مت چھوڑیں 🖋️ سدرہ اشفاق

نیکیوں ‏میں ‏دوڑ

Image
دنیا کی دوڑ میں تو ہم سب ہی بھاگ رہے ہیں  لیکن کیا ہی اچھا ہو اگر ہم نیکی کے کاموں میں بھی دوڑ لگائیں  جہاں کسی کی مدد کرنی ہو ہم آگے بڑھ کے مدد کرنے والے ہوں جہاں صلہ رحمی کرنی ہو وہاں دوسرے ہمارے ساتھ کیا کرتے یہ سوچے بنا رشتے نبھائیں جب کوئی پریشان ہو  وہاں اس کو تسلی دے اسکی بات سنیں جب کوئی یتیم محرومی کا شکار ہو رہا ہوں تو شفقت کا ہاتھ اس کے سر پہ رکھ دیں  اس سے دنیا کا کچھ نقصان نہیں ہو گا لیکن آخرت سنور جائے گی 🖋️ سدرہ اشفاق

معجزہ

Image
زندگی میں سب کو کسی نہ کسی معجزے کے انتظار ہوتا ہے دوسروں سے دعا کا کہتے ہیں معاملات کے ٹھیک نہ ہونے پہ پریشان ہوتے ہیں  لیکن معجزہ کب ہوتا ہے؟ جب تڑپ سچی ہو اپنی دعا پہ یقین ہو رب پہ بھروسہ ہوں  کہ وہ کبھی ہمیں تنہا نہیں چھوڑے گا کبھی ضائع نہیں ہونے دے کا جب ہم ایسے بن جائیں گے معجزے زندکی میں نظر آنے لگے گے 🖋️ سدرہ اشفاق

زندگی کی ‏قدر

Image
زندگی ایک انمول تحفہ ہے اس کی قدر کریں بیکار کی باتیں انسان کو صرف الجھاتی ہے جب کہ ہر دن کچھ اچھا کرنا ہمیں نئے تجربات دیتا ہے ایسے جئیں کے ہر دن فائدہ مند ہو دوسروں کے لیے بھی اور آپ کے اپنے لیے بھی 🖋️ سدرہ اشفاق

آداب ‏اپنائیں ‏زندگی ‏خوشگوار ‏بنائیں

Image
اسلام بہت خوبصورت دین ہے ہمیں ہر چیز کے آداب سیکھاتا ہے اس لیے جب کسی سے مدد طلب کرنی ہو تو بھی آداب کو اپنایا جاتا ہے  پیار سے محبت سے بات کی جاتی ہے دوسرے کا احساس کیا جاتا ہے  نانی امی کہا کرتی تھی کہ بیٹا دوسروں سے مدد لینے کا بھی طریقہ ہوتا ہے وہ بتاتی تھی کہ ہمارے زمانے میں جب کسی سے کچھ سیکھنا ہوتا تھا تو ایسے کسی سے جا کہ نہیں کہہ دیتے تھے کہ یہ بتا دیں وہ سیکھا دیں بلکہ ان کے گھر کا کام ان کے ساتھ مل کر کر دیتے تھے تاکہ انکا گھر کا کام آدھے وقت میں مکمل ہو جائے اور باقی آدھے وقت میں وہ ہماری مدد کر دیں    تو ہمیں بھی دوسروں کے کاموں میں مدد کرنی چاہیے تاکہ باقی وقت میں وہ ہماری مدد کردیں  اگر یہ نہیں کر سکتے تو کم از کم دوسرے کی مصروفیت کا خیال کریں  اگر وہ بھول جائیں تو بنا موڈ دیکھائیں دوبارہ یاد کروا دیں دین کا کام کرنے والوں کو بھی یہ آداب سیکھنے کے ضرورت ہے  کیونکہ دین کا کام اللہ کی رضا پانے کے لیے کیا جاتا دوسروں کو برا محسوس کروانے یا احسان جتلانے کے لیے نہیں 🖋️ سدرہ اشفاق

چھیننے ‏والے ‏نہیں ‏دینے ‏والے ‏بنیں

Image
اپنی محرومی کا بدلہ دوسروں سے نہ لے اگر آپ کو کچھ نہیں ملا اور دوسروں کے پاس وہ ہے تو دوسروں کو اُس سے محروم مت کیجئیے جس انسان نے خود محرومی دیکھی ہوں وہ تو آگے بڑھ کر دینے والا ہوتا ہے  اللہ کی تقسیم پہ راضی رہیں اور خود کو حسد سے بچائیں 🖋️ سدرہ اشفاق

سختی دوسروں کو علم اور دین دور کرتی ہے

Image
سختی دوسروں کو علم اور دین سے دور کرتی ہے ایک دین دار انسان اور رسول ﷺ سے محبت کرنے والا مومن کیسے دوسروں کے ساتھ سختی کا رویہ اپنا سکتا ہے؟ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے تو اپنے بدترین دشمنوں کو بھی اپنا دوست بنا لیا تھا  رسول ﷺ نے فرمایا:  إِنَّ الرِّفْقَ لَا یَکُوْنُ فِيْ شَيْئٍ إِلاَّ زَانَہُ وَلَا یُنْزَعُ مِنْ شَيْئٍ إِلاَّ شَانَہُ۔   '' نرمی جس چیز میں بھی ہوتی ہے اسے خوبصورت کردیتی ہے اور جس چیز سے نکال لی جائے اسے عیب دار کردیتی ہے۔ ''  ہم اپنے دوستوں/پیاروں کو بھی اپنے سخت رویے کی وجہ سے خود سے دور کر رہے ہیں۔ دوسروں کے ساتھ نرمی کا معاملہ کیجئیے یہی دوسروں کے ساتھ بھلائی کرنا ہو گا۔ 🖋️ سدرہ اشفاق