Posts

Showing posts from September, 2021

رب ‏کی ‏تلاش

Image
جس کو ہر جگہ تلاش کر رہے ہو وہ تو تمہارے اندر ہی کہیں موجود ہے کبھی کسی سے پوچھتے کیسے ملے کا تو کبھی ڈھونڈنے ہو کہ کہاں ملے گا کہاں در در پر بھٹک رہے ہو تم، اللہ نے تو کہا میں شہہ رگ سے زیادہ قریب ہوں اللہ کو پانا ہے اللہ کی دوستی چاہیے تو اپنی "میں" ختم کردو جھک جاؤ ، عاجزی اپنا لو ، ہر فیصلے کو دل سے قبول کر لو اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کر کے تو دیکھو اللہ کے رنگ میں رنگ کے تو دیکھو   ہر چیز میں ایسے رہنمائی ملے گی کہ تم بھی حیران رہ جاؤ گے دل سکون سے بھر جائے گا اور کوئی ملال باقی نہیں رہے گا   🖋️ سدرہ اشفاق

اللہ ‏پر ‏بھروسہ

Image
ہم سب زندگی میں کبھی نہ کبھی ایک ایسے مقام پر کھڑے ہوتے جہاں دنیا کا ہر دروازہ بند نظر آتا ہے بظاہر کوئی سبب نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے ناامید ہونے لگتے ہیں کہ ہمارے حالات نہیں بدل سکتے اس وقت ہماری نظر دنیا کے ظاہری اسباب پہ ہوتی ہے کہ وہ نہیں تو شاید کچھ نہیں جبکہ اسباب پیدا کرنے والا تو اللہ ہے وہ جب چاہے ایسے اسباب بنا دیں کہ ہر انسان حیران رہ جائے یاد کریں حضرت مریم علیہا السلام کا قصہ جو قرآن میں بیان ہوا ہے کیا وہ ہم سب کے لیے امید کی نئی راہیں نہیں کھول دیتا کہ اللہ نے ان کے لیے کیسے کیسے اسباب بنائے جب اللہ کی طرف سے ان کے پاس رزق آتا تھا حضرت زکریا علیہ السلام نے پوچھا اے مریم یہ رزق کہا سے آتا ہے اور انکا جواب سن کر دعا کی کہ اللہ ان کو بھی اولاد سے نواز دے یہ نہیں سوچا کہ کیسے ممکن بس نظر میں یہ تھا جو رب مریم کو ایسے رزق دے رہا ہے مجھے بھی اولاد دینے پہ قادر ہے قرآن ہمیں بتا رہا ہے کہ اے انسان ناامید نہ ہو کسی بھی کام کو بظاہر دنیاوی اسباب نہ ہونے کی وجہ سے نامکمن مت کہو رب تو ہمارا بھی وہی ہے جو مریم علیہا السلام کا اور حضرت زکریا علیہ السلام کا تھا لیکن فرق یہ ہے انہوں ن

ماضی ‏کو ‏دیکھ ‏کر ‏حال ‏کو ‏مت ‏جانچیں

Image
کسی کو کیا خبر کہ جو ماضی میں غلط تھا حال میں صحیح ہو  یا مستقبل میں کب صیحح راستے پہ آ جائے  اس کا فیصلہ تو موت کے ساتھ ہوتا ہے کون کامیاب ہوا اور کون ناکام لیکن آج بہت سے لوگ دوسروں کے بارے میں یہ فیصلہ کرتے ہوئے تھوڑا سا بھی نہیں ہچکچاتے  بنا سوچے سمجھے کچھ بھی بول دیتے ہیں کسی کو جنتی تو کسی کو جہنمی   ماضی کی غلطیوں پہ مذاق بناتے ہیں اگر کوئی صیحح راستے پہ آنے کی کوشش کرے تو پہلا جملہ یہی سننے کو ملتا "نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی"   چلیں نو سو چوہے کھا کے ہی سہی مگر زندگی میں خیال تو آیا، کوشش تو کی صیحح راہ کو اپنانے کی کچھ لوگوں کو تو اس کا احساس بھی نہیں ہوتا ساری زندگی گناہوں میں ہی گزار دیتے ہیں جب بھی کوئی ماضی کی غلطیوں کو چھوڑ کر حال اور مستقبل کو سنوارنے کی کوشش میں ہو  تو اس کو کمزور مت کیجئے کیونکہ یہ سفر بہت مشکل ہے ہر وقت خود سے جنگ کرنی پڑتی ہے  نہ ہی ایسے الفاظ کا استعمال نہ کریں کہ کوئی صحیح راہ کو چھوڑ کر واپس پلٹ جائے 🖋️ سدرہ اشفاق

دوسروں ‏کی ‏جاسوسی ‏مت ‏کریں

Image
ہروقت دوسروں کی ٹوہ میں مت لگے رہے کون کیا کر رہا ہے؟ کیوں کر رہا ہے؟ کیسے کر رہا ہے؟ اگے کیا کرنا چاہتا ہے؟   یہ سوالات پوچھنا آپ کا حق نہیں ہے اگر کوئی آپ کو کچھ بتائیں تو سن لے اور اگر نہیں بتانا چاہے تو کریدنا نہیں چاہیے اسلام نے دوسروں کے گھروں میں بھی جھانکنے سے منع کیا ہے تو پھر ہم کیوں دوسروں کی زندگی میں تانک جھانک کرتے رہتے ہیں؟ رسول ﷺ نے فرمایا  لَا تَحَسَّسُوا وَلَا تَجَسَّسُوا دوسروں کی ٹوہ میں نہ لگو ، دوسروں کی جاسوسی نہ کرو دوسروں کی خیر خواہی چاہتے ہیں تو بے جا تجسس اور تحسس سے ان کو پریشان مت کریں 🖋️ سدرہ اشفاق

خوش ‏کیسے ‏رہا ‏جائے؟

Image
خوش رہنے کی دعا تو عام طور پر سبھی دیتے ہیں  لیکن خوش رہنے کا طریقہ یا خوش رکھنے کا سلیقہ کسی کسی کو آتا ہے مستقبل کے خوف یا ماضی کی تکلیفوں کی وجہ سے انسان حال میں بھی خوش نہیں رہتا تو سب سے پہلے خود کو ہر خوف سے نکال کر خوش رکھنے کا ارادہ کریں اس کے ساتھ اپنے دل میں وسعت پیدا کریں  اچھے کام پہ دوسروں کی تعریف کریں کوئی مدد کریں تو اسکا شکریہ ادا کریں  تنگ دل انسان کبھی خوش نہیں رہتا نہ ہی دوسروں کو خوش دیکھ پاتا ہے  کہیں بھی ہوں مثبت رویہ اپنائیں دوسروں کو معاف کرنا سیکھیں جسمانی صفائی کے ساتھ ساتھ ذہنی صفائی بھی بہت ضروری ہے اس لیے منفی خیالات کو ذہن سے نکال دیں اچھے دوست بنائیں زندگی میں کوئی نہ کوئی مقصد ہونا بہت ضروری ہے  تاکہ ہر دن آپ اس کی تکمیل کے لیے کوشاں رہیں اور بیکار میں وقت ضائع نہ کریں 🖋️سدرہ اشفاق  #sbatalks

رب ‏کی ‏اطاعت

Image
دنیا کی پیروی چھوڑ کر رب کی اطاعت میں آجائیں رب نے جو کہا ہے اس پر عمل کرنا شروع کردیں کبھی نقصان نہیں اٹھائیں گے دنیا میں دوست تلاش کرنے سے پہلے رب سے دوستی کر لیں جو کبھی کسی حال میں ہمیں تنہا نہیں چھوڑتا ہماری ہر بات سنتا ہے 🖋️ سدرہ اشفاق

رب ‏کے ‏سامنے ‏جھک ‏جاؤ

Image
زندگی مسلسل سفر کا نام ہے ایک سفر ختم ہوتا تو دوسرے کا آغاز ہو جاتا ہے کبھی سفر سکون اور اطمینان سے سر شار ہوتا ہے تو کبھی خوف اور ڈر سے بھرا ہوا  کبھی خوشیوں اور راحتوں سے دامن بھر جاتا ہے تو کبھی تکلیفیں اور پریشانیاں گھیر لیتی ہیں زندگی تو اسی طرح اپنا رخ بدلتی رہتی ہے لیکن اصل سوال یہ ہے کہ ہم نے کب کیا ردعمل دیا  دکھ ، تکلیف ، پریشانی ، ڈر اور خوف کے وقت واویلا کیا یا صبر کرتے ہوتے رب کے سامنے جھک گئے خوشی ، راحت ، آسانی ، سکون اور اطمینان میں کھو کر رب کو بھول بیٹھے یا شکر ادا کرتے ہوتے رب سے جڑے رہے  🖋️ سدرہ اشفاق

ماں ‏کے ‏نام

Image
اکثر بچے آج ماں سے بہت برے انداز میں بات کرتے ہیں جب سمجھایا جائے تو کہتے ہیں ماما تو سمجھتی ہی نہیں ہمیں  تو کیا ایسا ہو سکتا جس ماں نے آپ کو اپنے پیٹ میں اتنی تکلیف میں جنم دیا وہی آپ کو نہ سمجھے یہ ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کے انداز کے مطابق نہ سمجھ پا رہی ہوں آج کے نت نئے رجحانات کے مطابق نہ سمجھے  لیکن کیا ضروری ہے ان سے بدتمیزی کی جائے غصے سے جواب دیا ہے آرام سے تمیز سے اچھے لہجے میں بھی تو بات کی جا سکتی ہے نہ؟ اپنی بات سمجھائی جا سکتی ہے دوستوں کی خاطر ، دوسروں کو اپنا آپ بہتر بتانے کی خاطر کیوں ماں کا دل دکھا رہے ہمیں یہ نہیں پسند وہ نہیں پسند  اتنے نخرے ، اتنا چڑچڑاپن آخر کس لیے؟ ایک دفعہ ایک صحابی نے رسول ﷺ سے پوچھا مجھ پر کس کا حق سب سے زیادہ ہے؟ جانتے ہیں آپ ﷺ نے کیا جواب دیا تمہاری ماں کا اور ایک دفعہ نہیں بلکہ تین دفعہ یہ کہا ماں کا حق سب سے زیادہ ہے کیوں ہم ماں کو یہ حق دینا بھول گئے ہیں؟ یاد رکھیں دنیا کی زندگی جنت بنانے کی خاطر اصل جنت مت گنوا دے کیونکہ دنیا تو کبھی جنت نہیں بن پائے گی مگر ماں کا دل دکھایا تو اصل جنت سے محروم ضرور ہو جائیں گے 🖋️ سدرہ اشفاق

شکوہ ‏یا شکر

Image
زندگی، خوشی اور غم کا امتزاج ہے  خوشی کا وقت بہت تیزی سے گزر جاتا ہے  اور غم کے دوران ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی خوشی کبھی ملی ہی نہیں  جیسے لمبے عرصے سے بس غم ہی غم میں مبتلا ہیں کیا ہم اپنی چاہت کے مطابق خوشی اور غم کو بدل سکتے ہیں؟  بلکل نہیں تو پھر کیوں نہ ہو غم کے وقت بھی وہی رویہ اپنائے جو خوشی کے وقت اپناتے ہیں  کیونکہ ان کو دینے والا تو ایک ہے شکوہ کرنے سے بھی غم کو خوشی میں نہیں بدل سکتا لیکن شکر کریں گے تو رب راضی ہو گا 🖋️ سدرہ اشفاق