Posts

Showing posts from November, 2021

دوستی

Image
انسان وہی طور طریقے اور طرز زندگی اختیار کرتا ہے، جو اس کے ساتھی کے ہوتے ہیں۔ چنانچہ اس کے دین و اخلاق کے معاملے میں احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ وہ اس بات میں خوب غورو فکر کرے کہ وہ کس کو اپنا دوست بنا رہا ہے۔  ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: "آدمی اپنے دوست کے دین پر ہو تا ہے، لہٰذا تم میں سے ہر شخص کو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ کس سے دوستی کررہا ہے"۔   اگر کسی شخص کا دینی و اخلاقی پہلو اسے پسند آئے، اسے وہ دوست رکھے اور اگر پسند نہ آئے تو اس سے دور رہے۔ طبیعتیں نقال ہوتی ہیں اور صحبت اصلاح حال یا اسے بگاڑنے میں اثر انداز ہوتی ہے۔  امام غزالی فرماتے ہیں: لالچی آدمی کے ساتھ بیٹھنا اور اس سے میل جول رکھنا حرص کو ابھارتا ہے اورزاہد شخص کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے سے دنیا میں زہد پیدا ہوتا ہے؛ کیوں کہ انسانی طبیعتوں کی فطرت ہے کہ وہ ایک دوسرے کی مشابہت اختیار کرتی اور اقتدا کرتی ہیں۔ بلکہ انسان کی طبیعت دوسرے انسان کی طبیعت سے ان جانے میں اثر قبول کرتی ہے۔   انسان کو چاہیے کہ وہ اچھے لوگوں کو دوست بنائے کیوں کہ اسی میں بہتری ہے۔

غصہ

Image
غصہ آنا فطری عمل ہے لیکن اُس وقت طریقہ کیا ہونا چاہیے یہ ہمارے ہاتھ میں ہے جب کوئی غلط بات کہے جس سے اس پر غصہ آئے تو کچھ وقت کے لیے اسکا جواب نہ دیں رک جائیں اور سوچیں اس کا جواب میں کل دونگی ایسا کرنے سے ہم لمبی بحث اور جھگڑے سے بچ جاتے ہیں  کیونکہ غصہ ہماری عقل کو ڈھانپ لیتا ہے ، سوچ سمجھ کی صلاحیت کم کر دیتا ہے اور جذبات میں ہم کچھ بھی الٹا سیدھا بول جاتے ہیں جس کا بعد میں لمبے عرصے تک پچھتاوا رہتا ہے اسی طرح جب دوسرے غصے میں ہوں تو بھی خاموش ہو جائیں اور جب وہ غصے کی کیفیت سے باہر آ جائیں تب اپنی بات سمجھائیں تب زیادہ محنت کیے بنا ہی بات سمجھ میں آ جاتی ہے 🖋️ سدرہ اشفاق

نفرت نہیں محبت کیجیے

Image
اللہ کی محبت پانے کے راستے میں نفرت بھرے احساسات ہی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ اس رکاوٹ کو گرا کر ہی اللہ کی محبت پا سکتے ہیں۔ ہم دل سے جھکنا سیکھتے ہیں کیونکہ کسی کو معاف کرنے کے لئے دل کو جھکانا پڑتا ہے، ایسے اللہ کے بندوں کے سامنے جھکنا ہمیں اللہ کے سامنے جھکنا سکھاتا ہے۔ دل میں مثبت احساس ہوگا تو دل میں نرمی آئے گی، خوش مزاجی اور خوش اخلاقی حاصل ہو گی۔ منفی سوچوں سے بچیں گے اور سکون ،اطمینان اور خوشی نصیب ہوگی۔ 🖋️ سدرہ اشفاق