صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لینا ضروری ہوتا ہے

زندگی میں بہت دفعہ ایسا مقام آتا ہے 

جب اسے فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ

کس کو زندگی میں رکھنا ہے اور کس کو دور کرنا ہے

کیا اہم ہے اور کیا محض وہم ہے

کیا خوشی دیتا ہے اور کیا پریشان کرتا ہے

کہاں سے انرجی ملتی ہے اور کہاں ضائع ہو رہی ہے

کیا چیز آپ کو کامیابی کی طرف لے کر جا رہی اور کیا ناکامی کی طرف

ان سب میں کبھی نہ کبھی فیصلہ کرنا ضروری ہو جاتا ہے  

ایک رخ کا تعین کرنا ہوتا ہے

اگر نہیں کیا تو آگے بڑھنا ناممکن ہے

ہمیشہ ایک ہی دائرے میں گھومتے رہیں گے 

کبھی باہر نہیں نکل سکیں گے 

تو کوشش کریں صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کر کے اپنے لیے آسانی کریں

🖋️ سدرہ اشفاق

Comments

Popular posts from this blog

نفرت نہیں محبت کیجیے

خوش ‏کیسے ‏رہا ‏جائے؟

اللہ ‏پر ‏بھروسہ