عارضی سہاروں میں مستقل پناہ تلاش مت کریں

ہر انسان مضبوط بننے کے لیے سہارے تلاش کرتا ہے

کوئی سوچتا ہے فلاں شخص مل جائے تو ہمت آ جائے گی 

کبھی سوچتا ہے فلاں چیز مل جائے تو طاقت بڑھ جائے گی 

جبکہ اصل ہمت اور طاقت تو خود سے آتی ہے

 ہمارے اندر موجود ہوتی ہے جسے تلاش کرنا ہوتا ہے

باہر سے ملنے والی ہمت عارضی ہوتی ہے 

جس بھی انسان یا چیز سے ملے

اس کے دور ہوتے ہی ختم ہو جاتی ہے 

زندگی کے اندھیرے جو بھی ہوں

کوئی تکلیف ، کوئی یاد ، کوئی بات یا کوئی ڈر

ہمت سے سامنا کریں اور خود کو اس سے باہر نکالیں

سہاروں کی تلاش میں رہیں گے 

تو کبھی خود کا مضبوط نہیں بنا پائیں گے

🖋️ سدرہ اشفاق
 

Comments

Popular posts from this blog

نفرت نہیں محبت کیجیے

خوش ‏کیسے ‏رہا ‏جائے؟

اللہ ‏پر ‏بھروسہ