خوش ‏کیسے ‏رہا ‏جائے؟

خوش رہنے کی دعا تو عام طور پر سبھی دیتے ہیں 

لیکن خوش رہنے کا طریقہ یا خوش رکھنے کا سلیقہ کسی کسی کو آتا ہے

مستقبل کے خوف یا ماضی کی تکلیفوں کی وجہ سے انسان حال میں بھی خوش نہیں رہتا

تو سب سے پہلے خود کو ہر خوف سے نکال کر خوش رکھنے کا ارادہ کریں

اس کے ساتھ اپنے دل میں وسعت پیدا کریں 

اچھے کام پہ دوسروں کی تعریف کریں کوئی مدد کریں تو اسکا شکریہ ادا کریں 

تنگ دل انسان کبھی خوش نہیں رہتا نہ ہی دوسروں کو خوش دیکھ پاتا ہے

 کہیں بھی ہوں مثبت رویہ اپنائیں دوسروں کو معاف کرنا سیکھیں

جسمانی صفائی کے ساتھ ساتھ ذہنی صفائی بھی بہت ضروری ہے اس لیے منفی خیالات کو ذہن سے نکال دیں

اچھے دوست بنائیں زندگی میں کوئی نہ کوئی مقصد ہونا بہت ضروری ہے 

تاکہ ہر دن آپ اس کی تکمیل کے لیے کوشاں رہیں اور بیکار میں وقت ضائع نہ کریں

🖋️سدرہ اشفاق
 #sbatalks

Comments

Popular posts from this blog

Actions speak louder than words

سوچ کا انداز بدلیے

جہاں پرواہ نہیں اس راہ کی چاہ کبھی مت کریں