لفظوں کا ‏خاموشی ‏میں ‏بدلنا

ہمارے اردگرد بہت سے لوگ ایسے موجود ہوتے ہیں جنہیں کم گو سمجھا جاتا ہے

سب کو لگتا ہے انہیں تو بات کرنا نہیں آتی یا کوئی اچھی بات کر ہی نہیں سکتے 

جبکہ وہیں "کم گو لوگ" کچھ دوسرے لوگوں کے ساتھ بہت باتونی ہوتے ہیں

تو کبھی سوچا ہے ایسا فرق کیوں؟

اس فرق کی سب سے بڑی وجہ سننے والے کا رویہ ہے کہ وہ سامنے والے کو کیا محسوس کرواتا ہے

کبھی ہمارا سخت لہجہ سامنے والے کو خاموش کروا دیتا یے

اور کبھی ہمارا تنظزیہ انداز میں جواب دینا اسے مزید کچھ کہنے سے روک دیتا ہے

اس لیے اگر آپ ایک سننے والے ہے تو اپنے رویے کا جائزہ لیجیے 

اچھے انداز میں جواب نہیں دے سکتے تو معذرت کر لیجیے 

لیکن ایسا رویہ مت اپنائیں جو بات کرنے والے کو ہمیشہ کے لیے خاموش کر دے

🖋️ سدرہ اشفاق

Comments

Popular posts from this blog

جہاں پرواہ نہیں اس راہ کی چاہ کبھی مت کریں

نفرت نہیں محبت کیجیے

صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لینا ضروری ہوتا ہے