Posts

اچھائی ‏یا ‏برائی

Image
اچھا بننے کی کوشش میں ہو یا کوئی اچھا کام کررہے ہو تو مت دیکھنا کے ساتھ دینے والا کوئی نہیں ہے اچھائی کا ساتھ دینے والے تو بس ایک دو ہی ہوتے ہیں جبکہ برائی میں ہزاروں لوگ ساتھ کھڑے ملیں گے کوئی تمہاری اچھائی کو سراہے یا نہیں تم ہمیشہ اچھا بننے کی ہی کوشش کرو  یہ سفر بہت محنت طلب ہے ڈر کے ہمت مت ہار دینا کبھی گرو گے تو کبھی لڑکھڑاؤ گے مگر دیکھو اس سفر کو ترک مت کرنا  چاہے کوئی بھی ساتھی نہ پاؤ پھر بھی اداس مت ہونا کیونکہ تمہارا ساتھی اللہ ہے جہاں سب برائی میں مشغول ہوں تمہیں اچھائی کی شمع بن کر ان سب کو روشنی دیکھانی یے 🖋️ سدرہ اشفاق

مختلف ‏کو ‏بدلنے ‏کی ‏کوشش

Image
انسان اپنے جیسے لوگوں کے ساتھ رہ کر خوش ہوتا ہے ان سے بات کر کے خوشی محسوس کرتا ہے لیکن زندگی میں تمام لوگ ہمارے جیسے ہو یا ہماری طرح سوچتے ہوں ایسا ضروی نہیں ہے کچھ لوگ قدرتی طور پر ایک جیسی سوچ رکھتے ہیں اور کچھ لوگ بلکل مختلف  اس لیے اگر مختلف سوچ رکھنے والے لوگ زندگی میں شامل ہیں تو ان کو زبردستی اپنے جیسا بنانے کی کوشش مت کریں بلکہ وہ جیسے ہیں انہیں ویسے ہی قبول کر لیں  اگر ایسا نہیں کر سکتے اور نا خوش ہیں تو ان کو بدلنے کی بجائے اپنے جیسے لوگ تلاش کریں کیونکہ جب آپ خود دوسروں کے مطابق نہیں بن سکتے تو دوسروں سے بھی اس بات کی توقع رکھنا چھوڑ دیں 🖋️ سدرہ اشفاق

رب ‏کی ‏تلاش

Image
جس کو ہر جگہ تلاش کر رہے ہو وہ تو تمہارے اندر ہی کہیں موجود ہے کبھی کسی سے پوچھتے کیسے ملے کا تو کبھی ڈھونڈنے ہو کہ کہاں ملے گا کہاں در در پر بھٹک رہے ہو تم، اللہ نے تو کہا میں شہہ رگ سے زیادہ قریب ہوں اللہ کو پانا ہے اللہ کی دوستی چاہیے تو اپنی "میں" ختم کردو جھک جاؤ ، عاجزی اپنا لو ، ہر فیصلے کو دل سے قبول کر لو اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کر کے تو دیکھو اللہ کے رنگ میں رنگ کے تو دیکھو   ہر چیز میں ایسے رہنمائی ملے گی کہ تم بھی حیران رہ جاؤ گے دل سکون سے بھر جائے گا اور کوئی ملال باقی نہیں رہے گا   🖋️ سدرہ اشفاق

اللہ ‏پر ‏بھروسہ

Image
ہم سب زندگی میں کبھی نہ کبھی ایک ایسے مقام پر کھڑے ہوتے جہاں دنیا کا ہر دروازہ بند نظر آتا ہے بظاہر کوئی سبب نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے ناامید ہونے لگتے ہیں کہ ہمارے حالات نہیں بدل سکتے اس وقت ہماری نظر دنیا کے ظاہری اسباب پہ ہوتی ہے کہ وہ نہیں تو شاید کچھ نہیں جبکہ اسباب پیدا کرنے والا تو اللہ ہے وہ جب چاہے ایسے اسباب بنا دیں کہ ہر انسان حیران رہ جائے یاد کریں حضرت مریم علیہا السلام کا قصہ جو قرآن میں بیان ہوا ہے کیا وہ ہم سب کے لیے امید کی نئی راہیں نہیں کھول دیتا کہ اللہ نے ان کے لیے کیسے کیسے اسباب بنائے جب اللہ کی طرف سے ان کے پاس رزق آتا تھا حضرت زکریا علیہ السلام نے پوچھا اے مریم یہ رزق کہا سے آتا ہے اور انکا جواب سن کر دعا کی کہ اللہ ان کو بھی اولاد سے نواز دے یہ نہیں سوچا کہ کیسے ممکن بس نظر میں یہ تھا جو رب مریم کو ایسے رزق دے رہا ہے مجھے بھی اولاد دینے پہ قادر ہے قرآن ہمیں بتا رہا ہے کہ اے انسان ناامید نہ ہو کسی بھی کام کو بظاہر دنیاوی اسباب نہ ہونے کی وجہ سے نامکمن مت کہو رب تو ہمارا بھی وہی ہے جو مریم علیہا السلام کا اور حضرت زکریا علیہ السلام کا تھا لیکن فرق یہ ہے انہوں ن...

ماضی ‏کو ‏دیکھ ‏کر ‏حال ‏کو ‏مت ‏جانچیں

Image
کسی کو کیا خبر کہ جو ماضی میں غلط تھا حال میں صحیح ہو  یا مستقبل میں کب صیحح راستے پہ آ جائے  اس کا فیصلہ تو موت کے ساتھ ہوتا ہے کون کامیاب ہوا اور کون ناکام لیکن آج بہت سے لوگ دوسروں کے بارے میں یہ فیصلہ کرتے ہوئے تھوڑا سا بھی نہیں ہچکچاتے  بنا سوچے سمجھے کچھ بھی بول دیتے ہیں کسی کو جنتی تو کسی کو جہنمی   ماضی کی غلطیوں پہ مذاق بناتے ہیں اگر کوئی صیحح راستے پہ آنے کی کوشش کرے تو پہلا جملہ یہی سننے کو ملتا "نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی"   چلیں نو سو چوہے کھا کے ہی سہی مگر زندگی میں خیال تو آیا، کوشش تو کی صیحح راہ کو اپنانے کی کچھ لوگوں کو تو اس کا احساس بھی نہیں ہوتا ساری زندگی گناہوں میں ہی گزار دیتے ہیں جب بھی کوئی ماضی کی غلطیوں کو چھوڑ کر حال اور مستقبل کو سنوارنے کی کوشش میں ہو  تو اس کو کمزور مت کیجئے کیونکہ یہ سفر بہت مشکل ہے ہر وقت خود سے جنگ کرنی پڑتی ہے  نہ ہی ایسے الفاظ کا استعمال نہ کریں کہ کوئی صحیح راہ کو چھوڑ کر واپس پلٹ جائے 🖋️ سدرہ اشفاق

دوسروں ‏کی ‏جاسوسی ‏مت ‏کریں

Image
ہروقت دوسروں کی ٹوہ میں مت لگے رہے کون کیا کر رہا ہے؟ کیوں کر رہا ہے؟ کیسے کر رہا ہے؟ اگے کیا کرنا چاہتا ہے؟   یہ سوالات پوچھنا آپ کا حق نہیں ہے اگر کوئی آپ کو کچھ بتائیں تو سن لے اور اگر نہیں بتانا چاہے تو کریدنا نہیں چاہیے اسلام نے دوسروں کے گھروں میں بھی جھانکنے سے منع کیا ہے تو پھر ہم کیوں دوسروں کی زندگی میں تانک جھانک کرتے رہتے ہیں؟ رسول ﷺ نے فرمایا  لَا تَحَسَّسُوا وَلَا تَجَسَّسُوا دوسروں کی ٹوہ میں نہ لگو ، دوسروں کی جاسوسی نہ کرو دوسروں کی خیر خواہی چاہتے ہیں تو بے جا تجسس اور تحسس سے ان کو پریشان مت کریں 🖋️ سدرہ اشفاق

خوش ‏کیسے ‏رہا ‏جائے؟

Image
خوش رہنے کی دعا تو عام طور پر سبھی دیتے ہیں  لیکن خوش رہنے کا طریقہ یا خوش رکھنے کا سلیقہ کسی کسی کو آتا ہے مستقبل کے خوف یا ماضی کی تکلیفوں کی وجہ سے انسان حال میں بھی خوش نہیں رہتا تو سب سے پہلے خود کو ہر خوف سے نکال کر خوش رکھنے کا ارادہ کریں اس کے ساتھ اپنے دل میں وسعت پیدا کریں  اچھے کام پہ دوسروں کی تعریف کریں کوئی مدد کریں تو اسکا شکریہ ادا کریں  تنگ دل انسان کبھی خوش نہیں رہتا نہ ہی دوسروں کو خوش دیکھ پاتا ہے  کہیں بھی ہوں مثبت رویہ اپنائیں دوسروں کو معاف کرنا سیکھیں جسمانی صفائی کے ساتھ ساتھ ذہنی صفائی بھی بہت ضروری ہے اس لیے منفی خیالات کو ذہن سے نکال دیں اچھے دوست بنائیں زندگی میں کوئی نہ کوئی مقصد ہونا بہت ضروری ہے  تاکہ ہر دن آپ اس کی تکمیل کے لیے کوشاں رہیں اور بیکار میں وقت ضائع نہ کریں 🖋️سدرہ اشفاق  #sbatalks