مختلف ‏کو ‏بدلنے ‏کی ‏کوشش

انسان اپنے جیسے لوگوں کے ساتھ رہ کر خوش ہوتا ہے

ان سے بات کر کے خوشی محسوس کرتا ہے

لیکن زندگی میں تمام لوگ ہمارے جیسے ہو یا ہماری طرح سوچتے ہوں ایسا ضروی نہیں ہے

کچھ لوگ قدرتی طور پر ایک جیسی سوچ رکھتے ہیں اور کچھ لوگ بلکل مختلف 

اس لیے اگر مختلف سوچ رکھنے والے لوگ زندگی میں شامل ہیں تو ان کو زبردستی اپنے جیسا بنانے کی کوشش مت کریں

بلکہ وہ جیسے ہیں انہیں ویسے ہی قبول کر لیں 

اگر ایسا نہیں کر سکتے اور نا خوش ہیں تو ان کو بدلنے کی بجائے اپنے جیسے لوگ تلاش کریں

کیونکہ جب آپ خود دوسروں کے مطابق نہیں بن سکتے تو دوسروں سے بھی اس بات کی توقع رکھنا چھوڑ دیں

🖋️ سدرہ اشفاق

Comments

Popular posts from this blog

جہاں پرواہ نہیں اس راہ کی چاہ کبھی مت کریں

نفرت نہیں محبت کیجیے

صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لینا ضروری ہوتا ہے