زندگی میں بہت دفعہ ایسا مقام آتا ہے جب اسے فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کس کو زندگی میں رکھنا ہے اور کس کو دور کرنا ہے کیا اہم ہے اور کیا محض وہم ہے کیا خوشی دیتا ہے اور کیا پریشان کرتا ہے کہاں سے انرجی ملتی ہے اور کہاں ضائع ہو رہی ہے کیا چیز آپ کو کامیابی کی طرف لے کر جا رہی اور کیا ناکامی کی طرف ان سب میں کبھی نہ کبھی فیصلہ کرنا ضروری ہو جاتا ہے ایک رخ کا تعین کرنا ہوتا ہے اگر نہیں کیا تو آگے بڑھنا ناممکن ہے ہمیشہ ایک ہی دائرے میں گھومتے رہیں گے کبھی باہر نہیں نکل سکیں گے تو کوشش کریں صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کر کے اپنے لیے آسانی کریں 🖋️ سدرہ اشفاق
ہر انسان مضبوط بننے کے لیے سہارے تلاش کرتا ہے کوئی سوچتا ہے فلاں شخص مل جائے تو ہمت آ جائے گی کبھی سوچتا ہے فلاں چیز مل جائے تو طاقت بڑھ جائے گی جبکہ اصل ہمت اور طاقت تو خود سے آتی ہے ہمارے اندر موجود ہوتی ہے جسے تلاش کرنا ہوتا ہے باہر سے ملنے والی ہمت عارضی ہوتی ہے جس بھی انسان یا چیز سے ملے اس کے دور ہوتے ہی ختم ہو جاتی ہے زندگی کے اندھیرے جو بھی ہوں کوئی تکلیف ، کوئی یاد ، کوئی بات یا کوئی ڈر ہمت سے سامنا کریں اور خود کو اس سے باہر نکالیں سہاروں کی تلاش میں رہیں گے تو کبھی خود کا مضبوط نہیں بنا پائیں گے 🖋️ سدرہ اشفاق
انسان اپنے جیسے لوگوں کے ساتھ رہ کر خوش ہوتا ہے ان سے بات کر کے خوشی محسوس کرتا ہے لیکن زندگی میں تمام لوگ ہمارے جیسے ہو یا ہماری طرح سوچتے ہوں ایسا ضروی نہیں ہے کچھ لوگ قدرتی طور پر ایک جیسی سوچ رکھتے ہیں اور کچھ لوگ بلکل مختلف اس لیے اگر مختلف سوچ رکھنے والے لوگ زندگی میں شامل ہیں تو ان کو زبردستی اپنے جیسا بنانے کی کوشش مت کریں بلکہ وہ جیسے ہیں انہیں ویسے ہی قبول کر لیں اگر ایسا نہیں کر سکتے اور نا خوش ہیں تو ان کو بدلنے کی بجائے اپنے جیسے لوگ تلاش کریں کیونکہ جب آپ خود دوسروں کے مطابق نہیں بن سکتے تو دوسروں سے بھی اس بات کی توقع رکھنا چھوڑ دیں 🖋️ سدرہ اشفاق
Comments
Post a Comment